کشمیرہاتھ سے نکل رہا ہے،بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سمیت غیرملکی چینلز پرپابندی عائد

0
25

سری نگر: مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانےکےبعد ابھی تک کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوااورمودی سرکار ابھی بھی کشمیرکے حوالے سے سخت پریشان دکھائی دے رہی ہے، اطلاعات کےمطابق بھارت کو یہ محسوس ہونے لگا ہےکہ جبری قبضے کے باوجود کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے،مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، کشمیر میں مودی انتظامیہ نے پاکستانی، ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اوچھے ہتھکنڈے اپنانے سے باز نہ آیا، مقبوضہ وادی میں پاکستان سمیت ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی عائد کردی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کیبل آپریٹرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلز نہ دکھانے کے لیے بھارتی کیبل آپریٹرز کو حکم جاری کردیا گیا، جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی چینل دکھائے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترکی اور ملائیشیا نے اقوا متحدہ میں کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھائی تھی، انٹرنیٹ کی بندش سے کشمیری خبروں سے بھی محروم ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی آرٹیکل کی منسوخی سے قبل ہی بھارت نے وادی میں پاکستانی چینلز مکمل طور پر بند کردیے تھے۔

خیال رہے کہ ترکی اور ملائیشیا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔

Leave a reply