مودی سرکارکےنسل پرستانہ اقدامات، مسلمان اوردیگراقلیتیں سخت آزمائش میں ہیں،عمران خان

0
24

اسلام آباد:بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کے اقدامات ایک طئے شدہ منصوبے کا حصہ ہیں ،مودی حکومت انتہا پسند ہندووں کی حکومت ہے جوبھارت میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ فضا کو جان بوجھ کرہوا دے رہی ہے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خانے نے بھارت میں مودی سرکار کے نسل پرستانہ اقدامات ،جوہری ایجنڈااور پاکستان کو قتل عام کی دھمکیوں کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،ہزاروں افراد کا کرفیو کے باوجود سخت احتجاج

وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ میں ٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ جنگ پر آمادہ مودی کی راہ روکنے کے لئے دنیا آگے بڑھے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے نیچے بھارت نہایت منظم انداز میں ہندو نسل پرستی کےایجنڈے کیجانب بڑھ رہا ہے۔

کشمیر پر غاصبانہ قبضے سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ کشمیر کے جاری محاصرے، آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کی شہریت سے محرومی اور حراستی مراکز کی تعمیر سے گزرتا ہوا شہریت میں ترمیم کے قانون تک آپہنچا ہے۔

پنجاب کارڈیالوجی فتنہ سازش کےن لیگ سےتانے بانے

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مودی حکومت کی مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کے خلاف سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مشتعل جتھوں کے تشدد کا سلسلہ بھی دراز ہے۔ دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ قتل عام کا بازار گرم کرنے والے جرمن نازی نسل پرستوں کی خوشامد نے دنیا کو بالآخر دوسری عالمی جنگ میں جھونک دیا۔جوہری دوڑ میں مودی کاایجنڈا،پاکستان کو دھمکیاں قتل عام کیساتھ دنیاکے لئے بھیانک نتائج کاسبب بنیں گی۔

سقوط ڈھاکہ..عیاری وغداری کی شرمناک داستان..از..سید زید زمان حامد….قسط -2

ان کا کہنا تھا کہ نازی جرمنی کیطرح مودی کے بھارت میں اختلاف دیوار سے لگایا جاچکا،چنانچہ نسل پرستی کے ایجنڈے سے مغلوب خونریزی،جنگ پر آمادہ مودی کی راہ روکنےکے لئےدنیا آگے بڑھے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

Leave a reply