مودی کوافغانستان میں شہریوں کے حقوق تونظرآتے ہیں مگربھارت میں اقلیتوں کے نہیں:شیخ رشید

0
36

اسلام آباد:مودی کوافغانستان میں شہریوں کے حقوق تونظرآتے ہیں مگربھارت میں اقلیتوں کے نہیں:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مودی کی تقریر پر ردعمل جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دنیا کے بڑے فارم پر مودی کی تقریر چھوٹی اور غیر معیاری تھی، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوامِ متحدہ سے خطاب کررہا تھا‘۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مودی نے اقوام متحدہ میں بھارتی کرونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش کی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ’نریندر مودی کوافغانستان میں اقلیتوں کا درد تو نظر آتا ہے مگر بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم دکھائی نہیں دیتے، کبھی اقوام متحدہ پلیٹ فارم پرایسی غیرمعیاری، فرسودہ تقریرنہیں سنی‘۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 76واں اجلاس جاری ہے، جس میں نریندر مودی نے تقریر کی اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی مستقل مندوب اور سفارت کار نے جنرل اسمبلی میں شواہد پیش کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

Leave a reply