جاپانی وزیراعظم بھارت کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان ،مودی پریشان

0
30

اسلام آباد: جاپانی وزیراعظم بھارت کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان ،مودی پریشان ،اطلاعات کے مطابق جاپانی وزیراعظم سُوگا یوشی ہیدے بھارت اور فلپائن کے جو دورے کرنے والے تھے، قوی امکان ہے کہ وہ انہیں منسوخ کر دیں گے۔

اپریل کے اختتام سے مئی کے اوائل تک کی جاپانی تعطیلات کے دوران جناب سُوگا کے مذکورہ دونوں ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جا رہے تھے۔ یہ دورے، جناب سُوگا کے گزشتہ ہفتے کے دورہ امریکہ کے بعد ہونا تھے۔ گزشتہ ہفتے جناب سُوگا کی امریکی صدر جو بائیڈن سے سربراہ ملاقات ہوئی تھی۔

جناب سُوگا نے دورے منسوخ کرنے کا فیصلہ بظاہر بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے انفیکشن کے تناظر میں کیا ہے۔ کووڈ 19 کے متاثرین، ٹوکیو، اوساکا، ہیوگو اور دیگر جاپانی علاقوں میں بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاپانی حکومت ہنگامی حالت نافذ کر سکتی ہے۔

Leave a reply