بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کے ذریعے وزیراعظم قومی راحت فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا گیا، تاہم بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی
نریندر مودی کے ہیک ہونے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 25 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں،ٹوئٹر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس سرگرمی سے آگاہ ہیں اور اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہم اس صورت حال کی تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اسے نریندر مودی کے اکاؤنٹ ہیکنگ اور جولائی میں اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں آیا۔ ہیکرز نے 45 اکاؤنٹس سے جعلی ٹویٹس کیں،36 اکاؤنٹس میں ذاتی پیغامات تک رسائی حاصل کی اور سات اکاؤنٹس سے ٹوئٹر کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ لیا۔
دیگر جو ہائی پروفائل اکاؤنٹس متاثر ہوئے تھے ان میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ایپل کے اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔
مودی کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے، سائبرماہرین مودی کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.