مودی سرکار نے 18 پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے 18 پاکستانی افراد کو دہشت گرد بنا دیا

بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو تقویت دینے کیلئے مودی سرکار نے اپنی پالیسی کے تحت 18 افراد کو دہشت گرد نامزد کیا ہے۔

مودی سرکار نے جن کو دہشت گرد نامزد کیا ہے ان میں سب پاکستانی ہیں ،بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق یو اے پی اے ایکٹ کے چوتھے شیڈول میں دہشت گردوں کے نام شامل کیے ہیں۔

بھارت کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد کی لسٹ میں عبد الرحمن مکی ، شاہد محمود ، ساجد میر ، یوسف مزمل ، فرحت اللہ غوری ، عبد الرؤف اصغر ، ابراہیم عطار ، یوسف اظہر ، شاہد لیپ ، سید محمد یوسف شاہ ، غلام نبی خان ، ظفر حسین بھٹ ، ریاض اسماعیل صابری ، محمد اقبال ، شیخ شکیل ، محمد انیس شیخ ، ابراہیم مینن اور جاوید چکنا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے اور اب بھی کروا رہا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی، بم دھماکوں میں واضح طور پر بھارت ملوث ہے ، ایک طرف بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے دوسری جانب پاکستانی شخصیات کو دہشت گرد قرار دے رہاہے، مودی سرکار کی کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی، بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی وجہ سے پاکستان کو بھی مودی کو دہشت گرد ڈکلیئر کروانا چاہئے

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

بڑا مودی بنا پھرتا ہے جو طلبا سے ڈرتا ہے،متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج پر طالب علم پر مقدمہ درج

چند روز قبل معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ہندوستانی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیا تھا جس میں ہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کے نئے ثبوت پیش کیے. انہوں نے کہا کہ 1- پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردی کو مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت موجود ہیں 2- اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھا 3- پاکستان کے پاس بھارت سے کی گی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہے 4- را نے ایک پروسی ملک میں موجود سفارت خانے کے ذریعے چائنیز کونسلٹ، پی سی گوادر اور سٹاک ایکسچینج پر حملہ کروایا 5- حال ہی میں را افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کیا گیا اور اس کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیئے گئے ،6- چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کے پرائمس ہسپتال نیو دہلی میں علاج کے ثبوت موجود ہیں

Leave a reply