مودی سرکار جمہوری اقدار اور صحافت کا دشمن،نیویاک ٹائمز نے دکھایا آئینہ

0
27
pmmodi

مُودی سرکار جمہوری اقدار اور صحافت کا بد ترین دُشمن ،نیو یارک ٹائمز نے ایک بار پھر مُودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

66سالہ پرانا اخبار مُودی کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، بند ہوگیا،صرف اس سال بھارت میں انسانی حقوق اور گرتے صحافتی معیار پر نیو یارک ٹائمز کا گیارہواں اداریہ سامنے آیا ہے 2019میں کشمیر ٹائمز نے انٹرنیٹ بندش پر مُودی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی مودی حکومت نے اپنے خلاف درخواست پر انتقاما اخبار ہی بند کروا دیا،نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ مُودی نے ہندوستان میں عدم برداشت اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کو عام کیا مُودی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انکم ٹیکس چھپانے کے الزام میں دھمکایا جاتاہے مُودی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو دہشتگردی یا علیحدگی پسندی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں،اشتہارات اور فنڈز کی آڑ میں اخبارات کو من پسند خبریں شائع کرنے کیلئے بلیک میل کیا جاتا ہے،اقتدار سنبھا لنے مُودی منظم طریقے سے عدالتوں اور سرکار ی مشینری کو کنٹرول کر تا رہاہے

نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ مُودی کی آمریت کی راہ میں اب صرف بچا کچھا میڈیا کھڑا ہے،پابندیوں سے بچنے اور معاشی فوائد کی خاطر بھارتی میڈیا مُودی کا ترجمان بنا ہوا ہے بی بی سی کی مُودی مخالف سیریز کی نشریات روکنا اور انکم ٹیکس کی آڑ میں دفاتر پر حملے صحافتی آوازکو دبانے کے ہتھکنڈے ہیں

گلف نیوز کے ایڈیٹر کو بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکی

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

Leave a reply