معید یوسف نے جوبائیڈن انتظامیہ سے شکوہ کیا کہ وہ عمران خان کوفون کیوں نہیں کرتے:عمرچیمہ

0
25

اسلام آباد:معید یوسف نے جوبائیڈن انتظامیہ سے شکوہ کیا کہ وہ عمران خان کوفون کیوں نہیں کرتے:معروف صحافی نے معید یوسف پرالزام لگایا ہے کہ وہ امریکہ جا کرامریکیوں سے عمران خان کوفون نہ کرنے پرشکوہ کرتے رہے ہیں‌

اس حوالے سے عمر چیمہ نے فنانشیل ٹائمز کا ایک عکس بھی اپنی ٹویٹ کے ساتھ شیئرکیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہےکہ معید یوسف امریکیوں سے شکوہ کرتے نطرآئے کہ انہوں نے عمران خان کو فون ہی نہیں کیا

 

 

یاد رہےکہ چند ہفتے قبل جب امریکی سیکرٹری اسٹیٹ نے عمران خان سے فون پربات کرنے کی کوشش کی تھی اس پرعمران خان نے اس کے ساتھ بات کرنے سے معذرت کرلی تھی کہ اگرکوئی مسئلہ ہے توجوبائیڈن خود فون کرلیں جس کے بعد فون سےمتعلق یہ شکوے اس وقت سے شروع ہوئے تھے جو ابھی تک آرہے ہیں

Leave a reply