محمد رضوان کی سینچری نے جنوبی افریقہ کے لیے مناسب ہدف کھڑا کردیا

0
26

محمد رضوان کی سینچری نے جنوبی افریقہ کے لیے مناسب ہدف کھڑا کردیا

باغی ٹی وی : محمد رضوان نے169کی یادگار اننگ کھیل کر پاکستان کے لیے اچھا سکور کھڑا کردیا ، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں پہلے کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران مہمان ٹیم کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا، کپتان جلد بازی میں رن لینے کے چکر میں فورٹون کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ حیدر علی 16گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آل راؤنڈر حسین طلعت 11 گیندوں پر 15 سکور بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی صورت میں گری جو 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ سمپالا کی گیند پر فورٹون کو کیچ دے بیھٹے، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ فہیم اشرف کی اننگز 4 تک محدود رہی۔

حیدر علی نے قلیل لیکن دھواں دھار اننگز کھیلی اور 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد حسین طلعت آئے اور انھوں نے محمد رضوان کا ساتھ دیا۔

15 رنز بنانے کے بعد حسین طلعت بھی 69 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کے بعد بھی وقفے وقفے سے قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔

تاہم ایسے میں محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیئریر کی بہترین اننگز جاری رکھی اور آنے والے دیگر کھلاڑیوں افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور محمد نواز کے ہمراہ نہ صرف ٹیم کا اسکور بلکہ اپنا اسکور بھی آگے بڑھایا۔

Leave a reply