کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم

0
33

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان اور اداکار فخر عالم مون سون بارشوں کی وجہ سے کراچی کی تباہی پر مسلسل اپنے ٹوئٹس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں حکومت کو مستقبل میں قدیم تاریخی شہر ہڑپہ اور موہنجودڑو کے شہر کے نکاسی آب کے نالوں ، سیوریج ٹریٹمنٹ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسا نظام بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں میزبان و اداکارہ فخر عالم نے قدیم تاریخی شپر ہڑپہ اور موہنجودڑو کی تصاویر اور ایک لکھا ہوا نوٹ شئیر کیا-


فخر عالم کے ٹوئٹ میں شئیر کئے گئے نوٹ میں لکھا تھا کہ نکاسی آب کا نظام قدیم ہڑپہ شہر کی سب سے قابل ذکر خصوصیات تھا۔ موہنجو دڑو کے آس پاس کے تمام گلیوں میں نالے تھے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ڈی جی خان میں پہلی گلی کے آخر میں نالی کاففی جگہوں میں 2 میٹر گہرائی میں تھی۔ نالے زیادہ تر ڈھکے ہوئے تھے اور زیر زمین چھپے ہوئے تھے۔

فخر عالم یہ یہ تصویر اور نوٹ شئیر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی یہ والا سسٹم ہی اپنا لو-

اس سے قبل فخر عالم نے اپی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرے خیال سے اب نکاسی آب کے ناقص نظام کے ذمہ دار کون ہے کا ڈائیلاگ ہم آئندہ سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کیسے نمٹیں گے سے تبدیل ہونا چاہیے-لیکن یقینی طور پر وہ لوگ جو نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے ان کی موسمیاتی پالیسی پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں برس مون سیزن تباہ کن ثابت ہوا ہے شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

کئی گھنٹوں تک مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز زیر آب آگئے جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

صدر، ملیر، ڈیفنس، بلدیہ ٹاؤن، پی ای ایس ایچ ایس، اسکیم 33، کلفٹن، شاہراہ فیصل، لانڈھی، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ماڈل کالونی، گارڈن، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہ پھیلادی ہے-

Leave a reply