محسنوں کو نہ بھولنا…!!! بقلم:جویریہ بتول

0
30

محسنوں کو نہ بھولنا…!!!
(بقلم:جویریہ بتول]۔
جب زندگی کی راہوں میں…
تم راحت کی بانہوں میں…
مشکلوں سے جب نکل کر…
آسودگی میں کھِل کر…
جگمگاؤ…مسکراؤ…کھلکھلاؤ…
تب راہ دکھانے والے تھے جو…
اپنے سب محسنوں کو نہ بھولنا…
بہت آگے بھی نکل جاؤ…
پھول بن کر بھی کھِل جاؤ…
بنجر زمین پر تم چاہے…
مثل ابرِ باراں برس جاؤ…
پہلا قدم اٹھوانے والے تھے جو…
اپنے اُن رہبروں کو نہ بھولنا…
جو تجربات تم پر لنڈھا گئے…
رہ کی روشنی دکھا گئے…
فن کی سب پیچیدگیوں کو…
کھول کر سب بتا گئے…
کبھی اُڑان کی بلندی پرجھلملاؤتو…
پہلی مشکل پروازوں کو نہ بھولنا…!!!
قدم بہ قدم آگے بڑھوجب…
زینہ بہ زینہ اوپر چڑھو جب…
رہ کے رموز و اسرار سارے…
جب محنت سے تم اپنی پڑھو جب…
آغاز سفر میں پڑھائے گئے جو…
اُن ابتدائی صفحوں کو نہ بھولنا…
افرادِ قافلہ گر ہو جائے گراں…
فرد فرد مل کر بنے اک کارواں…
مالی کی محبت کو یاد رکھنا…
ابتداء کی ارزاں صفوں کو نہ بھولنا…
منزل کی دہلیز کو چھوئیں قدم جب…
میسر ہوں بہت سارے ہم دم جب…
سفر کے مقاصد بہت پھیل جائیں…
اک ایک کر کے ہو رکاوٹیں سہل جائیں…
تو رہ میں ملنے والی دعاؤں کو نہ بھولنا…!!!
اخلاص کی سب اداؤں کو نہ بھولنا…
دل کی بنی سب دواؤں کو نہ بھولنا…!!!
==============================
[جویریات ادبیات]۔
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

Leave a reply