محسن داوڑ اور شیریں مزاری لڑ پڑے

0
64
محسن-داوڑ-اور-شیریں-مزاری-لڑ-پڑے #Baaghi

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنلزاور کام کی جگہوں پر حراساں کرنے کا بل اتفاق رائے سے پاس کرلیا
کمیٹی میں شیریں مزاری اور محسن داوڑ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ،
وزارت کے حکام پڑھے بغیرکمیٹی میں آتے ہیں،آپ کمیٹی میں لڑنے کے لیے آتی ہیں محسن داوڑنے الزام
ہم پڑھ کرآتے ہیں، آپ لڑنے کے لیے آتی ہیں ،شیریں مزاری
پاکستان میں افغانستان کے موجودہ صورت حال کے بعد کوئی مہاجر پاکستان نہیں آیا،حکام
پاکستان میں 5سے 6لاکھ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں،افغانستان جانے والے زیادہ آنے والے کم ہیں ،سیفران حکام
رحیم یارخان مندرحملے کیس میں ایس ایچ او کونوکری سے برخاست کردیاہے 250 اہلکار سکیورٹی کے لیے لگائے ہیں،حکام پنجاب
کمیٹی نے اگلے اجلاس میں افغان مہاجرین کے حوالے سے سیکرٹری وزارت داخلہ کوکمیٹی میںطلب کرلیا
خواجہ سراوں پر حملے کے حوالے سے انسانی حقوق کمیٹی کی سب کمیٹی شائستہ پرویز کی سربراہی میں بنا دی گئی

اسلام آباد(محمداویس ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2021 اور کام کی جگہوں پر حراساں کرنے کا ترمیمی بل اتفاق رائے سے پاس کرلیا،حکام نے بتایا کہ پاکستان میں افغانستان کے موجودہ صورت حال کے بعد کوئی مہاجر پاکستان نہیں آیا،پاکستان میں 5سے 6لاکھ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں ۔کمیٹی میں شیریں مزاری اور محسن داوڑ میں تلخ جملوں ک اتبادلہ ،محسن داوڑنے الزام لگایاکہ وزارت کے حکام پڑھے بغیرکمیٹی میں آتے ہیں جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم پڑھ کرآتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ رحیم یارخان مندرحملے کیس میں ایس ایچ او کونوکری سے برخاست کردیاہے 250اہلکار سکیورٹی کے لیے لگائے ہیں نقل مکانی کرنے والے واپس آگئے ہیں ،کمیٹی نے اگلے اجلاس میںافغان مہاجرین کے حوالے سے سیکرٹری وزارت داخلہ کوکمیٹی میں طلب کرلیا،خواجہ سراوں پر حملے کے حوالے سے انسانی حقوق کمیٹی کی سب کمیٹی شائستہ پرویز کی سربراہی میں بنادی گئی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس شازیہ مری کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں شائستہ پرویز ، غزالہ صفی، رخسانہ نوید، لعل چند، محسن داوڑ شریک ہوئے۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شرکت کی۔کمیٹی کوبتایا گیا کہ ام رباب کے کیس کے حوالے سے سندھ حکومت کی طرف سے جواب آگیاہے مگر جواب تسلی بخش نہیں ہے شیریں مزاری نے کہا کہ 12اگست کے اجلاس کے 23ستمبر کو منٹس بھیجے ہیں ایک ماہ کی تاخیر کی گئی۔صوبوں کو رپورٹ کے لیے بھیج دیا ہے اگر سندھ پولیس کے جواب سے کمیٹی مطمئن نہیں تو ان کو بلا لیں۔سیکرٹری کمیٹی منٹس پر بیٹھے رہے ہیں ان کو جلدی کام کرنا چاہیے۔ وزارت صرف قائمہ کمیٹی کے لیے نہیں آتے۔ہمارے اور بھی کام ہوتے ہیں ۔اسی دوران محسن داوڑ اور شیریں مزاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔محسن داوڑ نے کہا کہ آپ لڑنے کے لیے آتی ہیں اگر لڑنے کے لیے آنا ہے تو کمیٹی میں نہ آیا کریں ۔شیریں مزاری نے جواب دیا کہ آپ کمیٹی میں لڑنے کے لیے آتے ہیں ہماری وزارت کام کر رہی ہے ۔فرحت اللہ بابر کے حوالے سے ایف آئی اے کا جواب نہیں آیا کہ فراحت اللہ بابر کو جو دھمکیاں دی گئیں وہ اکاونٹ اصل ہے یا فیک ہے۔اس پر ایف آئی اے والوں کوبلا لیں ۔

مندر پر حملے کے حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب نے حکام نے بتایا کہ رحیم یارخان میں مندر دوبارہ تعمیر ہوگیا ہے اور مذہبی رسومات ہورہی ہیں ۔ ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جو وقت پر موقع پر نہیں پہنچا تھا۔میرین رزاق بھٹو نے کہا کہ جو خاندان نقل مکانی کرکے چلے گئے وہ واپس آگئے ہیں کہ نہیں؟ حکام نے بتایا کہ رینجر اور پولیس کی نفری لگادی ہے۔چیرہرسن نے کہا کہ سازگار ماحول بنانے کے لیے کیا اقدام کررہے ہیں ؟غزالہ صفی نے پہلے کتنے لوگ تھے اب کتنے لوگوں کوسیکورٹی پرلگایا گیا ہے؟حکام نے بتایا کہ پہلے دس افراد کی چوکی تھی اب 250 افراد 24 گھنٹے ہوتے ہیں ان میں پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار شامل ہیں۔ لعل چند نے کہاکہ ان لوگوں کو گرفتار نہیں کیا گیا جنہوں نے منصوبہ بندی کی تھی۔ حکام نے کہا کہ 250اہلکار ایس ڈی پی او کے دفتر بنانے تک وہاں رہیں گے۔مندرپر حملے کرنے والوں میں سے 95ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔اور ان سے ریکوری بھی کرلی ہے۔جو ہندو گئے تھے وہ واپس آگئے ہیں۔ محسن داوڑ نے کہاکہ اس واقع کے بعد ایک ہندو لڑکے پر پانی پینے پر تشدد کیا گیا اس کی کیا تفصیل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس کا بھی ایف آئی آر درج کرلی ہے 8 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔یہ مسئلہ وہ نہیں ہے جو بتایا جا رہا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے ایف آئی آر درج کی ہے۔چیرپرسن نے کہا کہ ہم خوف ختم کرنا چاہتے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ فرحت اللہ بابر کے بارے میں نے ایف آئی اے کو ان سے ملاقات کا کہا تھا جمعہ کو ایف آئی اے اور فرحت اللہ بابر اورافراسیاب خٹک سے ملاقات کریں گے ۔کنوینر لال چند نے سب کمیٹی کی رپورٹ جمع کی ۔

سب کمیٹی نے پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2021،پروٹیکشن اگینسٹ حراسمنٹ ٓف ویمن ایٹ ورک پلیس بل 2021،جویلین جسٹس سسٹم بل 2021، دااسلام آباد کیپیٹل ٹرییٹری چائلڈ پروٹیکشن بل 2021،دانیشنل کمیشن ان رائیٹ آف چائلڈ بل2021،دامنٹیننس اینڈ ویلفیئر آف اولڈ پرنٹس اینڈ سینئر سیٹیزن بل 2020،اور اسلام آباد میں بھکاریوں کے اضافے پر رپورٹ پیش کی ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل اور کام کی جگہوں پرحراساں کرنے کا بل سب کمیٹی نے پاس کرلیا اس کو جلدی قومی اسمبلی میں بھیج دیں تاکہ پاس ہوجائے۔ شیزہ فاطمہ نے کہا کہ مجھے بل دیا جائے میں پڑھنا چاہتی ہوں اس کے بعد پاس کریں ۔جس کے بعد بل ترمیم کے ساتھ پاس ہوگیا۔ترمیم کے مطابق میڈیا ادارے کی گورننگ باڈی میں ایک خاتون ممبر لازمی رکھا جائے گی ۔

وزارت سیفران کے حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ پاکستان میں 3ملین افغان مہاجرین ہیں۔موجودہ صورت حال میں ابھی تک کوئی مہاجر افغانستان سے نہیں آیا ہے۔مہاجر کا سٹیٹس ایک طریقہ کار کے تحت دیاجاتا ہے۔1.5ملین مہاجرین رجسٹرڈ ہیں پاکستان سے زیادہ افغان باشندے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں کم آرہے ہیں ہم مزید مہاجرین کو نہیں لے سکتے ہیں۔ پاکستان میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کے آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔پاکستان میں 5سے 6لاکھ افغان غیر رجسٹرڈ ہیں۔خواجہ سراوں پر حملے کے حوالے سے انسانی حقوق کمیٹی کی سب کمیٹی شائستہ پرویز کی سربراہی میں بنادی گئی کمیٹی میں میرین رزاق بھٹو،غزالہ صفی،اور محسن داوڑ شامل ہوں گے۔کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ پیلون ام کاایک گروپ خواجہ سراوں پر حملے کرتاہے کمیٹی کو اس حوالے سے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی کہ وہ دیکھے کہ یہ کون لوگ ہیں

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس

نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

Leave a reply