محسن داوڑ سے میری دو ملاقاتیں ہوئیں، پرویز خٹک کا اسمبلی میں بیان

0
48

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جس ادارے نے پاکستان کو بچایا اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ضامن ہیں‘ جس ادارے نے پاکستان کو بچایا ہے ان کے خلاف بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے‘ وزیرستان میں قیام امن کے لئے بھرپور تعاون پہلے بھی کیا تھا‘ اب بھی کریں گے۔

ریاست کے خلاف نعرے برداشت نہیں ہوں گے، علی محمد خان کا دبنگ اعلان

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں محسن داوڑ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب سے یہ ایم این اے بنے ہیں میری ان سے دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ میں نے ان سے ہمیشہ گزارش کی آپ اپنے مسائل ہمیں بتائیں‘ ہم ان کا ایجنڈا جاننا چاہتے ہیں۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ یہ اپنے لیڈر منظور پشتین کو بھی لائیں‘ ہم ان کی بات آگے لائیں گے۔ اگر آپ کا ایجنڈا صرف پاکستان ہے تو ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ اگر یہ وزیرستان میں امن لانا چاہتے ہیں تو ہم حاضر ہیں۔ اگر ان کا ایجنڈا پاکستان ہے تو ان کو اس ایوان سے یہ کہنا چاہیے کہ ان کا ایجنڈا پاکستان ہے۔

جنگ صرف توپوں سے نہیں ہوتی،بھارت آغاز کرچکا ،ہم جہاد کریں گے ،علی محمد خان

ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، جنرل زبیرمحمود حیات

وزیراعظم عمران خان سے اومان کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ فوج بھی وزیرستان سے نکلنا چاہتی ہے۔ جس ادارے نے پاکستان کو بچایا ہے اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش

Leave a reply