محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

0
54
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگران وزیراعظم میں فرق ہے، نگران وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہو سکتا، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیراعظم کے پاس ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگران وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا،

آرڈر لکھواتے درخواست گزار کے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ آرڈر لکھوانے کے دوران بول رہے ہیں تو میں نہیں لکھواتا،میرے آرڈر کا انتظار کریں،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کےخلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری نوٹس جاری کردیئے ہیں ،

Leave a reply