وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں منعقد ہونے والے لنکن لبرٹی بال میں ایک خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں منعقدہ عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں،محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ "آج امریکی عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا ہے اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”امریکی عوام ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام نے ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری اور مضبوطی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف اہم اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں قوموں کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امریکہ کے ساتھ مل کر خطے میں استحکام کی کوششیں تیز کرے گا۔
ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی عالمی ادارہ صحت کو بڑا دھچکا
تقریب حلف برداری،ٹرمپ ہار گئے،میلانیا کوکوشش کے باوجود "بوسہ” نہ دے سکے