وزارت اطلاعات فوری یہ کام کرے، وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

0
30

وزارت اطلاعات فوری یہ کام کرے، وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر اسدعمر،فردوس عاشق اعوان،شہبازگل اور سینئرافسران نے شرکت کی،اجلاس میں معاشی واقتصادی ترقی،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کاکردار اورمستقبل کے لائحہ عمل پربریفنگ دی گئی،ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کیلئےمختلف تجاویز پر بریفنگ بھی دی گئی،وزارت اطلاعات میں اصلاحات اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی،

کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،میڈیاکامعاشرےاورحکومتی اقدامات پر رائے قائم کرنے میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،وزارت اطلاعات فلاح و بہبود کے منصوبوں اور معاشی ترقی کو اجاگر کرے،پاکستان کی اقوام عالم میں ابھرتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کرنے سےمتعلق موثر اقدامات کرے،

Leave a reply