موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں،گورنر سندھ کی خالد مقبول صدیقی سے درخواست

0
35
Karachi

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی-

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی جس میں کامران ٹیسوری نے وفد کو موجودہ صورتحال میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے کا یقین دلایا ملاقات میں سید سہیل مشہدی اور ظفر کمالی بھی شریک تھے-

بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

جبکہ ملاقات میں خالد مقبول نے رابطہ کمیٹی کی رائے سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا اور وزیراعظم شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان سے ہونے والی گفتگو بتائی سہیل مشہدی نے گورنر سندھ کو ڈسٹرکٹ کونسل حیدرآباد سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی کو موجودہ صورتحال میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے کا یقین دلایا اور گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی سے درخواست کی کہ موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی قیادت تمام معاملات سے آگاہ ہے۔

یکم فروری تک پارٹی الیکشن نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیں گے،الیکشن کمیشن

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہے15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہو تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں، حتمی فیصلہ آج ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت چھوڑنے پر غور کیے جانے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خالد مقبول سے رابطہ کرتے ہوئے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،کہا ہے کہ آج رات میں ہی تحفظات دور کیے جائیں گے ۔

جبکہ ٹیلیفونک رابطے میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانیاں کراتے ہوئے مل بیٹھ کر تمام مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

چھوڑجانےکی بات مت کرنا​ دل دکھانےکی بات مت کرنا​:شہبازشریف،زرداری،مولاناایم کیوایم کی منتیں‌کرنےلگے

Leave a reply