موجودہ قیادت کی توجہ ”نیا پاکستان“ ویژن کے تحت کس کام پر ہے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

0
18

موجودہ قیادت کی توجہ ”نیا پاکستان“ ویژن کے تحت کس کام پر ہے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان ہماری قومی اور تاریخی امنگوں کی عکاس ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ دن قوم کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور 23 مارچ کا دن ملک کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیں کو تازہ کرتے ہیں ،پاکستان کی آزادی کی شروعات 1940 میں تاریخی قرارداد پاکستان سے ہوئیں اور 7 برس کے مختصر عرصے میں الگ آزاد مملکت کا حصول ممکن ہوا ، ہم قائد اعظم محمد علی جناح، بزرگوں، شہدا سمیت اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم اپنے ملک کو حقیقی فلاحی، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کی تجدید کریں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کی ساری توجہ ”نیا پاکستان“ ویژن کے تحت عوامی فلاح پر مرکوز ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بھی ہم پوری طرح پرعزم ہیں۔ہماری توجہ جغرافیائی سیاسی ترجیحات سے جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز ہو چکی ہے اور موجودہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھی اظہار یکجہتی اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔ بلاشبہ اس وقت کورونا وبا پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے جبکہ اس وبا نے بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کے نئے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔ پاکستان وبا کو مکمل شکست دینے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں لیکن وہ ان حالات کا متحد ہو کر مقابلہ کرتی ہیں اور پاکستانی قوم نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

یوم پاکستان پر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق،آصف زرداری کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام

پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے

Leave a reply