fbpx

مولانا اب اسلام آباد مارچ کی بجائے کشمیر مارچ کریں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر سے متعلق لانگ مارچ میں میرے ساتھ ہونگے ،کشمیر پر ساری پارٹیاں ایک ہونے جا رہی ہیں،

بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر پر بہت محنت کی ہے،ہر صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہمارے پاس ہر طرح کامصالحہ موجود ہے،تیاری کا جواب دینے کیلیے مجھے رکھا گیا ہے ،بھارت آزاد کشمیر کی طرف بڑھا تو ہمارے پاس اسمارٹ بم ہیں ،

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انڈیا چاہتا ہے میں مر جاؤں ،جب تک زندہ ہوں چھوڑوں گا نہیں، لال حویلی کا سرینگر کے لال چوک سے خون کا رشتہ ہے،اگر آپ لاہور کی طرف یا آزاد کشمیر کی طرف بڑھے تو ہم نے سمارٹ بم رکھے ہوئے ہیں ہمارے پاس ہر طرح کا مصالحہ ہے، نہ آئیں تو یہ دونوں کی بہتری ہے، جسدن مروں گا انڈیا کفن اٹھوا کر دکھا ئے گا کہ شیخ رشید مر گیا ہے یا نہیں، دس محرم کے بعد پھر کشمیر جا رہا ہوں،

پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

فائنل راؤنڈ کا وقت آ گیا، پاک فوج تیار،جنگ کب ہو رہی ہے؟ شیخ رشید کی پیشنگوئی

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک وزیر دفاع مضبوط پٹھان ہے، جب تک شیخ رشید وزیر ریلوے ہے سمجھوتہ اور تھر نہیں چلے گی، سب جانتا ہوں منشیات فروش اس میں سفر کرتے تھے، فضائی حدود کا فیصلہ کرنا فارن آفس ،وزیراعظم کا کام ہے،

پیپلز پارٹی ادائیگی کے لئے تیار،ن بھی سوچے، شیخ رشید