مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں
میں بات کروں گا تو اپوزیشن ارکان ٹھمکے ماریں گے، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل کو ایک نوٹس بھیجا گیا اور کہا گیا کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی، مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں، وہ اہل و عیال پورے خاندان سمیت جمہوریت کے مزے لوٹتے ہیں، دنیا کے اندر مولانا کا کام اللہ اور اس کے رسول کا پیغام عام کرنا ہوتا ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے ہمشیہ اپنے مفادات کی بات کی .
مریم صفدر دھمکیاں دینا بند کریں ، فیاض چوہان
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان بے روزگارہیں،مولانافضل الرحمان مدرسے کےبچوں کااستعمال کررہے ہیں
فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز کوئٹہ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اگست تک حکومت مستعفی ہو جائے ورنہ ہم اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے پورا ملک اسلام آباد کی طرف مارچ کرےگا اور یہ آزادی مارچ ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں اور اسے تسلیم نہیں کرتے، تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ نئے انتخابات کرائے جائیں