جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔مولانا فضل الرحمٰن نے پشین میں جلسے میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز پشین کے تاج لالہ گراؤنڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہم نے 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی لیکن 2024ء میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، دھاندلی کے خلاف بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ پوری ملک میں جائے گی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے کہ اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے

Latest from اسلام آباد

ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ باغی ٹی

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا
بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 5 ارب 90 کروڑ روپے مالیت کا دفاعی معاہدہ ختم کر دیا ہے، جس کا اعلان بھارت کی

امیر مقام نے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی سفارش کر دی
وفاقی وزیر امیر مقام نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خط لکھ کر اپنے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو کامن مینجمنٹ یونٹ (سی

سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،معین وٹو
وفاقی وزیر آبی ذخائر معین وٹو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا عالمی

حکومت درآمدات کی بجائے برآمدات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،وزیر برائے توانائی
وفاقی وزیر برائے توانائی ،پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ درآمدات پر انحصار میں کمی و ” میڈ ان