مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر امارت اسلامیہ افغانستان کا اظہار تعزیت

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر امارت اسلامیہ افغانستان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے

ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ المناک اطلاع ملی ہےکہ پاکستان کے ممتاز عالم دین وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر علالت کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہہ کر رحلت فرماگئے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ،موصوف کی وفات پر امارت اسلامیہ گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور ان کی وفات کو پاکستان اور مسلم امہ کے لیے عظیم نقصان سمجھتی ہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم پاکستانی مسلم قوم، علماء کرام، وفاق المدارس العربیہ کے اراکین، دینی طبقہ، مدارس دینیہ اور مرحوم کے تمام شاگردوں، متعلقین اور خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی حضرت مولانا اسکندر رحمہ اللہ کو جنت الفردوس، ان کے خاندان، ہمدردوں اور متعلقین کو صبرجمیل اور نعم البدل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

واضح رہے کہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی نماز جنازہ بنوری ٹاؤن میں ادا کردی گئی ہے، نمازِ جنازہ انکے بڑے صاحبزادے مولانا ڈاکٹر سعید نے پڑھائی،نمازجنازہ میں ہزاروں اساتذہ، تلامذہ، متعلقین اور محبین نے شرکت کی۔

Leave a reply