مولانا فضل الرحمان لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج

0
67

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیکل رپورٹس ٹھیک اٙئی ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گزشہ روز جعمیت علماء اسلام کے ترجمان کا مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا کو لبلبے کا عارضہ ہے، ٹیسٹ رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز ان کا مزید علاج تجویز کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد وہ حج پر جائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتفاق اسپتال لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے انکی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا صاحب کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں ۔ زرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

Leave a reply