ورلڈ ہیڈر ایڈ

مولانا کی سیاست میں کرپشن حلال، مولانا موجودہ حکومت میں بے روزگار ہی رہیں گے، مراد سعید

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر تحریک انصاف میدان میں آگئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول مولانا ملاقات پر تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی سیاست پراگرکسی کوکوئی شک تھاتوآج دورہوگیا. مولاناکی ساری سیاست ذات اوران کےمفادکےگردگھومتی ہے، مراد سعید نے مزید کہا کہ مولاناکی سیاست میں قومی وسائل کی چوری اورکرپشن مکمل حلال اورجائزہے کوئی بھی قیمت اداکرکےمولانافضل الرحمان کی خدمات حاصل کرسکتاہے، مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں مولانابیروزگارہیں اورنوکری ملنےکا کوئی امکان بھی نہیں،کھوکھلی دھمکیوں سےمولاناکونوکری ملےگی نہ حادثاتی چیئرمین کی سیاست بچے گی.

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم مل کرعوام دشمن بجٹ منظورنہ ہونے دیں. اس موقع پر حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے باہم مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جون کےآخرمیں اے پی سی بلائی جائےگی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.