مولانا کو کون کونسی سہولیات حکومت نے دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

مولانا کو کون کونسی سہولیات حکومت نے دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کی ہیں،اگر ہم خوف زدہ ہوتے تو فضل الرحمان کو یہ سہولتیں کیسے دیتے ؟ ایسا پرسکون ماحول دیا جہاں وہ جوش جذبے سے اپنی ذات کے لیے گفتگو کریں،

فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سنیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے ان کی خواہشات اور ارمان کیا ہیں، ان سب کے لیے ماحول بنانا ضروری تھا سہولیات حکومت نے دے دیں،ہم نےفضل الرحمان کے احتجاج کیلئے سہولت کاری کی ہے

آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

قبل ازیں عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ضلعی کچہری کے دورے کی ہدایت کی،فردوس عاشق اعوان کوبار کے نمائندوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کرنے کا حکم عدالت نے دیا،عدالت نے کہا کہ ضلعی کچہری جا کردیکھ لیں عام لوگوں کو حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو5نومبرکودوبارہ طلب کر لیا ،عدالت نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو 4 نومبرتک تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیا

Comments are closed.