مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

0
39

مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کوحق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ،ہمیں اس حکومت سے شدید اختلافات ہیں،ہمارے اختلافات سیاسی ہیں،میرے بیان کو قومی سلامتی کے اداروں سے نتھی کرنا دانشمندی نہیں،

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز ہیں، کبھی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کی،سیاسی اختلافات کے باوجود ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، لاہور میں میرے خلاف بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے،

مولانا فضل الرحمان نے سردار ایاز صادق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کھانے کا بہت بہت شکریہ ،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے گھر بلایا اورعزت دی،ایاز صادق نے انتہائی ذمےدارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے،اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بھی لیتے رہیں،

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات

ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر

ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہئے ،ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے ،ہم توہین آمیز رویوں کےخلاف ہیں، تنقید سے کوئی بالا تر نہیں ہے،ہر ادارے کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،ہم سب پاکستانی اور متحد ہیں ,میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے ،حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے،کراچی میں پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، ملک کو آئین کےمطابق چلایا جائے،ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے ناجائزحکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے،ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکاہے

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کےلائحہ میں شامل ہے،سیاست دان کا فرض ہوتاہے عام آدمی کا ترجمان بنے،پی ڈی ایم شیڈول کےمطابق اپنے جلسے جاری رکھےگی، ایاز صادق کےبیان سےکوئی اختلاف کرسکتاہے، وزیرکےبیان پر کیا کہیں گے،حکومت کے پہلے ہی سال لوگ منہگائی کے ہاتھ پس گئے ایاز صادق کے بیان سے طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ،استعفے دینے کا آپشن ہمارے پاس ہے ، فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر کریں گے حکومت گرانے کیلئے استعفے دینا مختصر اور آسان راستہ ہے ،ہم چاہتے ہیں ملک آئین کے مطابق چلایا جائے ، مداخلت نہ کی جائے ،الیکشن کے نتائج کے مالک بنیں گے تو اختلافات بھی ہوں گے ،ایسی حکومت نہیں دیکھی جو اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے

مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

Leave a reply