مولانا طارق جمیل نے اپنے آپ کو ایک بار پھر بڑا انسان ثابت کیا، وسیم بادامی

مولانا طارق جمیل نے اپنے آپ کو ایک بار پھر بڑا انسان ثابت کیا، وسیم بادامی

باغی ٹی وی :مولانا طارق جمیل کی معافی پر معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے کہا ہے مولانا صاحب یا کسی کی بھی بات سے اتفاق کرنا یا نہ کرنا ہر انسان کا حق ہے۔مگر میرے خیال میں مولانا صاحب اس پروگرام میں اس سے بہت بہتر رویے کے حقدار تھے۔جس عاجزی سے انہوں نے اپنے الفاظ واپس لئے اس سے انہوں نے اپنے آپ کو ایک بار پھر بڑا انسان ثابت کیا۔


واضح رہے کہ مولانا کی معافی مانگنے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی انہوں نے بالکل صحیح بات کی،ہم سارا دن یہی بات کرتے رہتے ہیں ،حکومت کے دو لوگوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین ن لیگ والوں کو اور ن والے انکو مل رہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں ہمارا نام نہیں آنا چاہئے، اب وہی بات میں کر رہا ہوں، یہ بات کوئی اور اینکر کر رہا ہے، کہا جاتا ہے کہ مجھے فلاں نے بتایا فلاں کے متعلق اب میں اس بندے کا نام نہیں لیتا، کیوں نہیں لیتا بھائی؟ مولانا نے اپنی رائے دی اور ذاتی گفتگو کی، انہوں نے معذرت اس وجہ سے کی کہ خواہ مخواہ یہ ایشو چلتا رہے گا، مولانا طارق جمیل نے بڑا پن دکھایا.
مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.