باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر پی ڈی ایم رہنما مقامی ہوٹل پہنچ گئے
مولانا فضل الرحمن کی صدارت مقامی ہوٹل میں پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مریم نواز شریف ،اختر مینگل ،میان افتخار ،اویس نورانی ،راجہ پرویز اشرف ،پرویز رشید ،مریم اورنگزیب ،راشد محمودسومرو دیگر شریک ہیں
اجلاس میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی مذمت کی گئی،پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا کہ گرفتاری پی ڈی ایم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے،اجلاس کے بعد اب پریس کانفرنس ہو گی جس میں مولانا فضل الرحمان و مریم نواز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،
https://twitter.com/OfficialJamiat/status/1318138875936530433
واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا سب کو انتظار ہے، مریم نواز نے 3 بجے پریس کانفرنس کرنی تھی، میڈیا بھی ہوٹل میں موجود ہے تاہم مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں، مریم نواز کی پریس کانفرنس پھر مؤخر ہوگئی
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں واپس آتی ہوں، واپس آکر میڈیا سے گفتگو کروں گی،
مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟
مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا
شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟
میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ
کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.