مومنہ درید کے سینیئر اداکار فردوس جمال کے خلاف سخت الفاظ نے سلجھنے والے مسئلے کو پھر تازہ کر دیا

سینیئر اداکارفردوس جمال کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کا معاملہ ٹھنڈا ہونے ہی والا تھا کہ ایم ڈی پروڈکشنز کی سی ای او مومنہ درید کی جانب سے کیے جانے والے اعلان نے اس مسئلے کو پھر تازہ کردیا ۔

گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کو ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دینے والے فردوس جمال کو شوبز حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.

جواب میں ماہرہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر خاموش رہنا چاہتی ہوں لیکن آرٹسٹز کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے تا کہ یہ انڈسٹری اور ملک آگے بڑھ سکے. سوشل سائٹ انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ سے لکھی تحریر میں ماہرہ نے اس اندازفکرکوعورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھنے والا مائنڈ سیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ عورت خوبصورت اور بااختیار ہے.

مومنہ نے ماہرہ کے بارے میں کہا کہ مجھے آج ماہرہ پر فخر ہو رہا ہے، وہ نہ صرف ہمارے ملک کا فخر ہے بلکہ بے حد دیانت دار، خود پر ضبط رکھنے والی اور مضبوط اصولوں کی مالک ہے. وہ فردوس جمال کی تنقید کا جواب انتہائی برے طریقے سے دے سکتی تھی جو اس کا حق بھی تھا لیکن انہوں نے نہایت مثبت طریقے سے ان لوگوں کو پیغام دیا کہ نفرتوں کی جگہ پیار بانٹا جائے.

ماہرہ کی حمایت کرتے ہوئے مومنہ درید نے سینیئر اداکار فردوس جمال کے لیے نہایت سخت الفاط استعمال کیے. انہوں نے کہا کہ فردوس جمال کے بارے میں کچھ بولنا اپنے الفاظ ضائع کرنا ہے اور مجھے شرمندگی ہے کہ فردوس ہماری انڈسٹری کا حصہ ہیں. ایک خاتون کے ساتھ پروڈیوسر ہوتے ہوئے اعلان کرتی ہوں کہ میری کمپنی فردوس جمال کے ساتھ کسی قسم کا کام نہیں کرے گی.

مومنہ کی جانب سے سینیئر اداکار کے متعلق ایسے سخت الفاظ سنبھل جانے والے معاملات میں آگ میں گھی ڈالنے کے برابر ہیں. فلم انڈسٹری میں ایسے معاملات کو سلجھانے کی بجائے تازہ کر دیا.

واضح رہے کہ ماہرہ خان مومنہ درید کی پسندیدہ اداکارہ ہے۔ ماہرہ خان ہم ٹی وی او ایم ڈی پروڈکشنز کے متعدد بڑے پروجیکٹس کر چکی ہیں۔ مومنہ درید کی پروڈکشنز میں ماہرہ خان ہمسفر، شہرذات، صدقے تمہارے، بن روئے جیسے پروجیکٹس کر چکی ہیں اور اداکار بلال اشرف کے ساتھ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کو بھی مومنہ ہی پروڈیوس کر رہی ہیں۔

Comments are closed.