مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرا دیا جائے،سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

0
27

مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرا دیا جائے،سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کامارگلہ ہلز سےمتعلق کیس کاتحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ مارگلہ ہلز قومی ورثہ اور نیشنل پارک ڈیکلیئرڈ ہیں،مارگلہ ہلز پر مونال سمیت متعدد ریسٹورنٹ تعمیر ہو چکے ہیں ،مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرادیا جائے،

سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مارگلہ ہلز پر تمام غیر قانونی تعمیرات گرا دی جائیں،مونال ریسٹورنٹ کے اردرگرد نئے پودے لگائے جائیں،چیئرمین سی ڈی اے نے نئے درخت لگانے کی یقین دہانی کرائی،

تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ کے مطابق غیرقانونی توسیع اور درخت کاٹنے پر مونال کو سیل کر دیا گیا ہے،مارگلہ ہلز کا بڑا حصہ پنجاب اور کے پی میں بھی آتا ہے،مارگلہ ہلز پر ہر قسم کی نئی تعمیرات بند کی جائیں،کے پی کے علاوہ کسی اور نے رپورٹ جمع نہیں کرائی،کرشنگ سے متعلق اسلام آباد اور پنجاب آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں،

تحریری حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ نیشنل پارک کسی کو ذاتی یا کمرشل مقاصد کیلئے نہیں دیا جاسکتا،عدالت نے تمام ہوٹل مالکان اور قابض افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت عید کےبعد تک ملتوی کر دی گئی

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرانے کا حکم دے دیا،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب درخت بھی کاٹے گئے، سی ڈی اے فوری طور پر نئے درخت لگانا یقینی بنائے،مارگلہ ہلز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہے،

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

چئرمین سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ مونال ریسٹورنٹ کی توسیع غیرقانونی ہے، غیرقانونی توسیع اور درخت کاٹنے پر مونال کو سیل کر دیا

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر دی گئی تمام لیز کا دوبارہ جائزہ لیں،مارگلہ ہلز کا بڑا حصہ پنجاب اور کے پی میں بھی آتا ہے،مارگلہ ہلز پر ہر قسم کی غیرقانونی تعمیرات بند ہونگی

 

مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

Leave a reply