بالی وڈ کے اداکار انیل کپور جو مسٹر انڈیا بھی ہیں اور لکھن بھی ہیں ان کے ہر کردار کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا. انیل کپور نے اپنے کیرئیر میں تجربات کم ہی کئے ہیں لیکن ایک ایسا تجربہ ہے جو کر کے انہیں کوئی زیادہ خوشی نہیں ملی بلکہ مایوسی ہی ہوئی. انیل کپور نے فلم لحمے مونچھوں کے بغیر کی اس فلم کو کرنے کےلئے انیل کپور کو اپنی مونچھیں صاف کروانا پڑیں انہوں نے کروا لیں شائقین کی جانب سے ان کے مونچھیں اتروانے کے عمل کو رد کر دیا گیا اور ان کی فلم لمحے جو کہ بڑے بجٹ کی بڑی فلم تھی وہ فلاپ ہوگئی. انیل کپور نے کئی برس کے بعد اپنے اس تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا
ہے کہ مونچھیں صاف کروا کر کام کرنا ایک غلطی تھی، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک ہی بار مونچھ صاف کروائی وہ بھی دو فلموں کے لئے اور وہ دونوں فلمیںہی بری طرحفلاپ ہو گئیں. جب میری مونچھوں کے بغیر والی فلمیں فلاپ ہو گئیں تو میں نے فیصلہ کہ اب کبھی بھی مونچھوں کے بغیر فلم نہیں کرنی. انیل کپور نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے پرستاروں نے مجھے ہر حال اور ہر روپ میں سراہا لیکن شاید مونجھوں کے بغیر ان کو میںاچھا نہیں لگا اور میں نے بھی ان کی رائے کا احترام کیا اور دوبارہ کبھی بغیر مونچھوں کے فلم نہیں کی.