اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان

پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
karachi

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 ستمبر کو کرے گا-

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 ستمبر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،29 جولائی کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی اعلان کیا تھا، جس کے بعد موجودہ شرح سود 19 اعشاریہ 5 فیصد پر ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح تقریباً تین سال کی کم ترین سطح نو اعشاریہ چھ فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں …

قبل ازیں، 10 جون کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 4 سال بعد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 1.5 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 29 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اہم مثبت حقیقی شرح سود کے ساتھ موجودہ مانیٹری پالیسی کا تسلسل ضروری ہے تاکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف تک کم کیا جائے۔

پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

Comments are closed.