عوام سےبجلی کی مد میں لی گئی رقم واپس کی جائے: وزیراعظم نےحکم دے دیااربوں روپےکی واپسی کاامکان

0
23

اسلام اباد :عوام کوبجلی کی مد میں رقم واپس کی جائے:وزیراعظم نےحکم دے دیا اربوں روپےکی جلد واپسی کاامکان،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کی تکلیف کومحسوس کرتے ہوئے بجلی کی مد میں لیئے گئے پیسے واپس کرنے کا حکم دیا ہے ، جس کے تحت حکومت نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سرچارج کی مد میں جمع ہونے والے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم صارفین کو واپس کی جائے گی جب کہ دسمبر 2018ء سے لے کر اب تک جمع ہونے والے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں ، اس ضمن میں وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

Leave a reply