fbpx

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کے وکیل نے لیا عدالت میں یوٹرن

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کے وکیل نے لیا عدالت میں یوٹرن

منی لانڈرنگ کیس،لاہورہائی کورٹ میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی درخواست پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،شہبازشریف کے وکیل نے درخواست دوبارہ دائر کرنے کیلئے واپس لے لی . عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی درخواست میں ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی درخواست میں ایف آئی آر نمبر 39/20 کو خارج کرنے کی بھی استدعا کی گئی درخواست میں نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ تحقیقات میں اب تک شہباز شریف کا کوئی بے نامی اکاونٹ سامنے نہیں آیا،منی لانڈرنگ کا کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے،ایک ہی الزام پر 2کیس نہیں بنائے جاسکتے،

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز، ان کے بیٹے حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کا چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرایا تھا جس میں ایف آئی اے نےمرکزی ملزم نامزد کیاتھا ایف آئی اے کی جانب سےجمع کرائےگئے 7 والیمز کا چالان 4 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کرا دی۔

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

عمران خان کو بھاگنے نہیں دینا ،حمزہ شہباز کا اعلان

@MumtaazAwan

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

تحقیقاتی ادارے نے چالان میں کہا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 100 گواہ عدالت میں گواہی دیں گے چالان میں کہا گیا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو 2008 سے 2018 تک شہباز شریف فیملی کےچپڑاسیوں/ کلرکوں کےناموں پرلاہور اور چنیوٹ کے مختلف بینکوں میں چلائے گے 28بے نامی اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے، 17 ہزار سےزیادہ کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا ان اکاؤنٹس میں بھاری رقم چھپائی گئی جو شوگر کے کاروبار سے مکمل طور پر غیر متعلق ہیں اور اس میں وہ رقم شامل ہے جو ذاتی حیثیت میں شہباز شریف کو نذرانہ کی گئی۔

چالان میں کہا گیا تھا کہ اس سے قبل شہباز شریف (وزیر اعلیٰ پنجاب 1998) 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث تھے، انہوں نے بیرون ملک ترسیلات (جعلی ٹی ٹی) کا انتظام بحرین کی ایک خاتون صادقہ سید کےنام اس وقت کےوفاقی وزیر اسحق ڈار کی مد سے کیا یہ چالان شہبازشریف اور حمزہ شہباز (دونوں ضمانت قبل از گرفتار پر) اور سلیمان شہباز (اشتہاری) کو مرکزی ملزم ٹھہراتا ہے جبکہ 14 بے نامی کھاتے دار اور 6 سہولت کاروں کو معاونت جرم کی بنیاد پر شریک ملزم ٹھہراتا ہے اس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں ہی 2018 سے 2008 عوامیہ عہدوں پر براجمان رہے تھے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

سی پیک کی تفصیلات پیش،گورنر اسٹیٹ بینک نے مصر کا بیڑہ غرق کیا اب یہاں مسلط ہیں،خواجہ آصف

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس ،اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں