مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 15 ماہ بعد اضافہ

0
24
مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 15 ماہ بعد اضافہ #Baaghi

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

شرح سود میں اعشاریہ 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ،شرح سود7 اعشاریہ 25 فیصد ہو گئی ، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں اضافہ کیا گیا،گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کا اجلا س ہوا جس میں شرح سود سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے.، اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 15 ماہ کے وقفہ کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ مہنگائی کے خدشے کے باعث شرح سود بڑھائی ہے۔ معاشی پالیسی توقع سے زیادہ بڑھ گئی ہے اجناس کی بین الاقوامی قیمتوں کے ہمراہ ملکی طلب کی بھرپور بحالی درآمدات میں تیزی اور جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی طرف لے جا رہی ہے

28 جولائی 2021 کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود 7 فیصد رکھنے کا اعلان کیا تھا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہمسلسل پانچویں بارپالیسی ریٹ کومستحکم رکھا گیا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جون میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصدرہی اور کورونا وبا اورلاک ڈاؤن کے دوران بھی معاشی اعشاریئے بہتر ہیں ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک اعشاریہ8 ارب ڈالر پرٹریڈ کر رہا ہے۔

تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو شرح سود 6.5 فیصد پر تھی جو بتدریج اضافے سے 13.25 تک پہنچ گئی تھی جنوری 2020 میں شرح سود13.2فیصد تھی۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 17 مارچ کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں 75 بیسس پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے 12.50 فیصد تک کم ہوئی۔ایک ہفتہ کے بعد 24 مارچ 2020 کو ایم پی سی کا ہنگامی اجلاس پھر منعقد ہوا تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے اقتصادی اثرات کا ازسر نو جائزہ لیا جا سکے۔ اجلاس میں شرح سود میں مزید 1.50 فیصد کی کمی کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد شرح سود 11 فیصد تک کم ہو گئی۔بعد ازاں 16 اپریل 2020 کو ایم پی سی کے اجلاس میں بیسس پوائنٹس میں مزید 200 کی کمی کی گئی جس سے شرح سود 9 فیصد تک کم ہو گئی۔اسٹیٹ بینک نے15مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں مزید 100بیسز پوائنٹس کم کیے یعنی ایک فیصد کمی کرکے 8فیصد کردی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے25 جون2020 کو نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا جس میں مزید100 بیسز پوائنٹس کی کمی گئی اور شرح سود کم ہو کر7 فیصد تک آگئی۔

Leave a reply