چونیاں: بندر نے 4 سالہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) بندر نے 4 سالہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا، بچے کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔متاثرہ فیملی کا اعلیٰ حکام سے انصاف کامطالبہ۔تفصیلات کیمطابق چونیاں کے نواحی گاؤں بہڑوال میں لاہور سے آئے مہمان رضوان نامی بچے کو گاؤں کے بااثر ڈیرے دار کے پالتوں بندر نے کاٹ لیا،زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرین اور علاقہ مکینوں کیمطابق پولیس بااثر ڈیرے دار کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے بندر کے کاٹنے کے اس سے قبل بھی کئی واقعات رونما ہوئے آج تک کارروائی نہیں ہوئی،اس جانور کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے تاکہ مزید بچے بڑے نقصان سے بچ سکیں،