مون سون بارشوں کا سپیل کب تک جاری رہے گا؟

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے )لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کاتیسرا سپیل3 اگست تک جاری رہےگا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کاتیسرا سپیل3 اگست تک جاری رہےگا مختلف سطح پرتسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم جاری ہے۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا تھا کہ مون سون وسطی اوربالائی علاقوں میں بارش کاسبب بن رہاہے،گلگت بلتستان میں اس بارمعمول سے زیادہ 60 سے 70 فیصدبارشیں ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے اپنے وسائل بہت کم ہیں،ڈیزاسٹر مینجمنٹ صوبوں کے اداروں کے ساتھ مل کرکام کرتا ہے اورقومی سطح پرمون سون پلان ترتیب دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے کئی اضلاع اور دریاؤں میں سیلاب کی کیفیت ہے غذر، نگر، دیامر، گھانچھے اور استور کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں سیلاب اور لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے سڑکوں، زمینوں، پلوں اور واٹر سپلائی کے چینلز کو نقصان پہنچا ہے –

لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے شاہرہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر تباہ ہوئی۔ جبکہ بابوسر روڈ بھی متاثر ہوئی۔ گلگت شندور روڑ بریسٹ ضلع غذر کے مقام پر سیلاب کی زد میں آیا۔

دریائے سندھ میں پانی کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے گلگت سکردو روڈ بھی کٹاؤ کا شکار ہوئی۔ دریائے اشکومن میں سیلاب کی وجہ سے اشکومن ویلی روڈ گشگش کے مقام پر کٹ گیا۔

ضلع گھانچھے میں چھوربٹ کے مقام پر ایک پل اور آبادی میں نالے بھی سیلاب کی زد میں آئے۔ ضلع نگر کی ویلی روڈز اور دو پل سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ ضلع دیامر میں کھنر اور بونر میں سیلاب کے باعث نقصان کی اطلاعات ہیں۔

شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند،کھلنے میں 3 سے 4 دن لگ…

 

Comments are closed.