محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم آج سے سندھ پر اثرانداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ہے کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لارہے ہیں-
چیف میٹرولوجسٹ سرادر سرفراز کے مطابق ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، پھر 11سے 15اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 6 اگست سے لے کر 10 اگست تک لسبیلہ کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو ندی نالوں سے دور منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محمکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، ژوب، خضدار، بو لان، کو ہلو، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت اور بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سا ہیوال، اوکا ڑہ، سیالکوٹ، نارووال میں بارش متوقع ہے، جبکہ منڈی بہاؤالدین ،میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، ملتان اور رحیم یار خان میں بادل برس سکتے ہیں۔
بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، بینظیر آباد ، میر پور خاص اورٹھٹہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدین، حیدر آباد اورکراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور میر پور خاص میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں سیلاب سے مزید 4 اموات کے بعد مجموعی طور پر تعداد 170 ہوگئی ہے۔
سیلاب کے باعث کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ اور سبی میں بھی اموات ہوئیں۔ چمن سے لے کر گوادر تک مون سون بارشوں سے تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں بارشوں سے بیلہ کی شاہی جامع مسجد بھی متاثر ہوئی جس کی دیواروں اور چھتوں پر دراڑیں پڑگئی ہیں۔
بہت سے متاثرہ علاقوں میں اب تک امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں اور خضدار میں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرہ علاقوں میں شدید گرمی اور حبس نے بھی سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس86 ریکارڈ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس81ریکارڈ کیا گیا گرین فورٹ ٹو،لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس141 ریکارڈ کیا گیا-
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے-