مودی کے حلف اٹھاتے ہی نئی پریشانی، کانگریس نے اعلان کر دیا

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کے حلف اٹھاتے ہی مودی کے لئے مشکل کھڑی کر دی ،کہا رافیل طیاروں کے بارے میں سچائی لا کر رہیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما گورو گوگوئی نے بھارتی پارلیمنٹ کے احاطہ میں اعلان کیا کہ رافیل میں کرپشن ہوئی ہے ،مودی سرکاراسے نہیں چھپا سکتی، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر رافیل کے حوالہ سے سچائی سامنے لا کر رہیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ رافیل طیاروں کی‌خریداری کے حوالہ سے کرپشن کو سامنے لانا ضروری ہے تا کہ مودی کی اصلیت کو سب کے سامنے لایا جائے، انہوں نے کہا کہ بھارت کا کسان ، مزدور، ہر شہری پریشا ن ہے، لیکن مودی سرکار کو کوئی فکر نہی.

واضح رہے کہ نریندر مودی دوسری بار انڈیا کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں

Comments are closed.