مودی کا دورہ یو اے ای، چیئرمین سینیٹ نے ایسا کام کیا کہ سن کر دنگ رہ جائیں

0
33

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یو اے ای کا دورہ منسوخ کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اپنا اورپارلیمانی وفد کا دورہ یو اے ای منسوخ کردیا،چیئرمین سینیٹ نےمودی کےحالیہ دورہ یو اے ای کےپس منظرمیں اپنا دورہ منسوخ کیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپورحمایت کرتا ہے

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کو آج رات یو اے ای کے لئے پارلیمانی وفد کے ہمراہ روانہ ہونا تھا،

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس کشمیر کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے سے متعلق آئینی تبدیلی سے آگاہ کرنے کیلئے اہم پارلیمانی اداروں اور ممالک میں سینیٹ کے خصوصی وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ وفود امریکا ، روس ، بین الپارلیمانی یونین ، یورپین یونین اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی بھیجے جائیں گے.

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تمام جماعتوں کے سینیٹرز کو وفود میں شامل کیا گیا ہے جو بیرون ممالک جائیں گے، ایک رپورٹ کے مطابق امریکا جانے والے سینیٹرز کے وفد کے سربراہ سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اُن کے ساتھ ارکان میں سینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر انوار الحق کا کڑ شامل ہیں۔

روس کے لئے تشکیل وفد کی سربراہی سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف کریں گے جبکہ وفد میں سینیٹر سسی پلیجو اور سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم شامل ہیں۔ بین الپارلیمانی یونین کی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے جانے والے وفد کی قیادت سینیٹر محسن عزیز کریں گے جبکہ اُن کے ساتھ سینیٹر گیان چند اور سینیٹر آغا شاہ زیب درانی وفد میں شامل ہوں گے

واضح رہے کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، کشمیر میں بھارتی فوج نے 38 ہزار مزید فوجی تعینات کر کے علاقہ بھر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہرنکلنے کی اجازت نہیں،بھارتی صدر نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بل پر دستخط کردئے ہین، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر واپس چلے گئے

Leave a reply