مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا، شیخ رشید مظفرآباد پہنچ گئے
وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، کل مودی نے خطرناک بیان دیا ،اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ کشمیر پر ایک ہو جاؤ،عمران خان کی کوشش سے 72 سال بعد مسئلہ کشمیر زندہ ہوا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور مودی ایک ہی دن جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلاف کشمیر پر ہے،بھارتی قیادت آمر کے ہاتھ میں جاچکی ہے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی عقل جواب دے گئی ہے،مودی سمجھ رہا ہے پاکستان معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے،پاکستان کی معیشت کمزور ہوسکتی ہے لیکن دفاع کمزور نہیں ،پاکستانی قوم مودی کے حملے کا انتظار کررہی ہے،اس بار بھارت سے آخری جنگ ہوگی،مودی کو میں نے پہلے ہی پڑھ لیا تھا،یقین ہے27ستمبر کو عمران خان دنیا کو واضح پیغام دیں گے.
مودی سے غلطی ہوئی ، ہم اسے جانے نہیں دیں گے،آخری حد تک لڑیں گے، شیخ رشید
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی موجودگی میں کبھی سپرپاورنہیں بن سکتا،مودی نے اسلام اور مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ کیا ہے ،مودی نے آسام کے مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنادیا ہے،