مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار ہے، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم سارے پاکستان میں ملکر نکلے ہوئے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کشمیریوں کو بتاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی اپنے تکبر میں کشمیر میں جو کر بیٹھا ،یہ وہ آخری پتہ کھیل گیا اب کشمیر آزاد ہو گا وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی سے دنیا کو تیار کر رہے ہیں،کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے چپ کر کے بیٹھے رہو گے تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائے گا، کشمیر کے لئے ساری دنیا میں مہم چلائیں گے ،بیرون ملک پاکستانی، ہیومن رائٹس سب کو جگائیں گے کہ ایک ماہ سے کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، انہیں بند کیا گیا ہے، میڈیا چھوڑیں اپوزیشن پارٹیز کے لیڈر کو بھی سری نگر نہیں جانے دیا گیا، دنیا جان لے کہ کشمیریوں پر کس طرح کا ظلم ہو رہا ہے آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم یکجہتی … مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں