کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لیجائیں گے، مودی سن لے،اسے بھی سبق سکھائیں گے، عمران خان

0
40

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم پر لے جائیں گے، مودی سن لے، وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان اسے سبق سکھانے کے لئے تیار ہے.

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے‌ذریعے کشمیریوں کو حق خود اردایت کیوں نہیں دیا گیا، مودی نے قرارداد پھینک دی، ہم اقوام متحدہ میں جائیں گے، عالمی عدالت انصاف جائیں گے، ہر عالمی فورم پر جائیں گے، لندن میں کشمیر کے لئے تاریخی عوام نکلے گی، اگلے ماہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو گا وہاں بھی عوام دیکھیں گے جو کشمیر کے لئے نکلے گی.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا،بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کیاگیا،نریندر مودی نے جو یہ کارڈ کھیلا یہ آئیڈیالوجی کا فائنل تھا،پاکستان کی آزادی کے دن میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں،مودی کو پیغام دیتا ہوں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ آخری حد تک کریں گے، مودی کشمیریوں کو غلام بناناچاہتا ہے، مودی نے اضافی فوج بھیج کر مقبوضہ کشمیر کو11روز سے بند کررکھا ہے،

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کشمیریوں کا موت سے خوف چلا گیا ہے، قوم کی غیرت، آزادی کا جو مطلب سمجھ جاتے ہیں وہ کسی کے غلام نہیں بنتے، بھارت نے اگر آزاد کشمیر پر کچھ کیا تو ہم مودی کو سبق سکھائیں گے.

Leave a reply