fbpx

مون سون سیزن ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ،وزیراعلیٰ نے بڑا حکم دے دیا

پنجاب بھر میں جاری مون سون سیزن ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ان ایکشن وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا،پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا سیکرٹری صحت نے انسداد ڈینگی کے اقدامات پر بریفنگ دی چیف سیکرٹری کامران افضل، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنر لاہور ڈویژن، ماہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

وزیراعلیٰ چوھدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی موثر مانیٹرنگ اور درست رپورٹنگ کی جائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسداد ڈینگی کیلئے تربیت یافتہ سٹاف کو بھرتی کرنے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے ساتھ کلینکل مینجمنٹ پر پورا فوکس کیا جائے انسداد  ڈینگی کی ٹیموں کو نچلی سطح پر متحرک کیا جا ئے۔ انسداد ڈینگی کیلئے تشکیل کردہ ٹیمیں باقاعدگی سے وزٹ کریں۔ ان ڈوراورآؤٹ ڈورسرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے صر ف لاہور میں ہی نہیں بلکہ پنجاب کے ہر شہر میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں نظر آنی چاہئیں۔ڈینگی مچھر کی بریڈنگ سپاٹس کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کیا جائے۔ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ ڈینگی سے بچاؤ کی مہم میں کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے موثرانتظامات ہونے چاہئیں۔

انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی