منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع

0
31

بینکنگ کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی-

باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہو ئے ،مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضری لگوائی عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک کیا تفتیش کی ہے؟-

تفتیشی افسر نے بتایا کہ محمد خان بھٹی اور واجد خان بھٹی نے گزشتہ ہفتے انویسٹی گیشن جوائن کی،کمپنی کے شئیر ہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے،شئیر ہولڈرز کے تعین کے بعد مونس الہٰی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا-

عدالت نے مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کر دی-

بعض ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے تیاری اچھی ہے،ضرور وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، ضمنی انتخابات کےلیے ق لیگ مہم چلار ہی ہے-

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ جو کرنا ہے کر لو، میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہوں گا، میرا انتظار کرو میں آرہا ہوں۔


ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دباؤ کے ہتھکنڈے سابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کی حمایت واپس نہیں لے سکیں گے، یہ سمجھنا ن لیگکی بھول ہے کہ وہ مجھ پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتی ہے-

Leave a reply