مونس الہی کی سابق حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید

0
22
مونس الہیٰ کے فرنٹ مینز کیخلاف کاروائی شروع

وفاقی وزیرآبی وسائل مونس الہی نے سابق حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے

مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں سے آج پاکستان کے شہروں اور ٪70 دیہات کے بیشترعوام پینے کےصاف پانی سے محروم ہیں کراچی شہر کے کروڑوں شہری ٹینکر مافیا کے دست نگر بن چکے ہیں۔ ملک میں٪30 اموات اور ٪40 امراض آلودہ پانی کے باعث ہیں صوبوں اور وفاق میں مکمل اشتراک سے ہی ان سنگین مسائل کے سدباب کا مؤثر ترین حل ممکن ہے

مونس الہیٰ کی ٹویٹ پر صارفین نے رائے کا اظہار کیا ،ایک صارف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب اب آپ کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے آپ نے اب نہ صرف اپنے فرائض پورے کرنے ہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کو بھی قابو کرنا ہے اللہ تعالی آپکو استحکام دے اور لوگوں کے لیے آپکا یہ منصب خیر کا باعث بنے

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی کبھی غیر یقینی صورتحال پیش آئی تو سفیر امن و وفاق کی چوہدری شجاعت صاحب نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔تمام سیاسی جماعتیں آپکے خاندان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔اپنے خاندان پر اسی احترام کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبوں کے درمیان معاملات کو آپ حل کروا سکتے ہیں۔

قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ پنجاب پربے بیناد الزام لگانے کے بجائے سندھ میں پانی چوری روکیں۔انہیں کوئی پانی کے غلط اعدادوشمار بتا رہا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پنجاب کو اب بھی پانی کم مل رہا ہے جبکہ سندھ میں پانی کی موجودہ کمی صفر فیصد ہے۔

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

Leave a reply