موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ کام کروں گی انجمن

ماضی کی سینئر اداکارہ انجمن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جس گنڈاسے پر بہت اعتراض کیا جاتا تھا آج وہی گنڈاسہ پکڑ کر فلمیں بنائی جا رہی ہیں. لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ فلمیں چل رہی ہیں اور لوگ پسند بھی کررہے ہیں. انجمن نے مزید کہا کہ نئی فلمیں جو بن رہی ہیں‌وہ میں دیکھتی ہوں نئے لوگ اچھا کام کررہے ہیں. اردو فلمیں بھی چلنی چاہیں اور پنجابی فلمیں بھی چلنی چاہیں دونوں زبانوں میں فلمیں چلیں گی تو فلم انڈسٹری کا بھلا ہو گا اس سے جڑے لوگوں کا بھلا ہو گا. انہوں نے کہا کہ میں‌نے علی ظفر کی فلم طیفا انٹربل دیکھی تھی بہت اچھی لگی

علی ظفر ایک بڑا آرٹسٹ اور گلوکار ہے. مجھے اگر موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ ضرور کام کروں گی اور میں‌ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں. یہ ہمارے ملک کا سرمایا ہیں اور نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں. انجمن نے کہا کہ پنجابی فلمیں بننی چاہیں ہمارا جو کلچر ہے وہ زندہ رہنا چاہیے. اب جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ رکنا نہیں چاہیے. سب فنکاروں‌کو چاہیے کہ سب فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے مل کر کام کریں تاکہ وہ وقت دوبارہ آئے جب سال کی سو سے زیادہ فلمیں بنتی تھیں.

Comments are closed.