کوئٹہ کی جلسی میں جھنڈے زیادہ، بندے کم ہیں،اقتدارمیں ان کوبلوچستان یاد نہیں آتا: بابر اعوان

0
33

اسلام آباد: کوئٹہ کی جلسی میں جھنڈے زیادہ، بندے کم ہیں،اقتدارمیں ان کوبلوچستان یاد نہیں آتا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی جلسی میں جھنڈے زیادہ، بندے کم ہیں۔

بابراعوان نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

 

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقتدار میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے والا مودی کا حاشیہ بردار اور بیانیہ بردار پھر بولا کہ چور کو عزت دو۔ نواز شریف فساد کی جڑ ہے تو مریم نواز ذریعہ ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی۔

Leave a reply