پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 04 روز تک مزید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

rain

پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 04 روز تک مزید بارشیں/پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 04 روز تک مزید بارشیں/پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیاہے
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہو گا جس کے باعث 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا اور فیصل میں بارش کا امکان ہے۔مری، اٹک ،چکوال ،سیالکوٹ،نارووال، گجرات میں بارش کا امکان ہے جبکہ میانوالی،خوشاب،حافظ آباد،منڈی بہائوالدین اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ 13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر،لیہ،ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور14 ستمبر تک وقفے وقفے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کوخبردارکیا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں اور ضروری مشینری/ ڈی واٹرنگ سیٹ اور عملہ نکاسی آب کے لیے ہمہ وقت تیار رکھیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں.

Leave a reply