شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کی ہدایات پر ایم او پی انسپکٹر بلڈنگ طاہر حفیظ شاہد مقصود صراحی اکبر کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی دس سے زائد گھر اور کمرشل شادی حال سیل کر دیئے مزید کاروائیاں جاری رہے گی تفصیلات کیمطابق مریدکے میں عوامی پریس کلب کا غیر قانونی تعمیرات کی نشاندھی کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپتی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کی ہدایات پر ایم او پی میڈم معصومہ نے انسپکٹر طاہر حفیظ اور ٹیم شاہد مقصود صراحی اکبر کے ہمراہ بصرہ کالونی حدوکی داوکے جی ٹی روڈ ایم ایچ شادی ہال کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا ایم او پی میڈم معصومہ اور انسپکٹر طاہر حفیظ کیمطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائیاں جاری رکھی جائنگی بالخصوص ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کی ہدایات پر کاروائیاں جاری رکھی جائے گی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved